ہمیں وزیراعظم کی صحت کے حوالے سے کوئی جلدی نہیں جو ان کیلئے بہتر ہوگا وہی کریں گے،حسن اور حسین نواز

وزیر اعظم کو ابھی تک آئی سی یو میں رکھا گیا ہے،ڈاکٹرز روزانہ انکا معائنہ کر رہے ہیں،انکی صحت یابی کے لئے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں،نوازشریف کے بیٹوں کی میڈیا سے گفتگو نواز شریف نے آج واک بھی کی ہے،للہ نے چاہا تو وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے، شہباز شریف

جمعہ 3 جون 2016 09:34

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جون۔2016ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور وزیراعظم کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز نے کہا ہے کہ ہمیں وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے کوئی جلدی نہیں جو ان کے لئے بہتر ہوگا وہی گریں گے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم وزیراعظم نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اللہ تعالی کا شکر ادا کر تے ہیں کہ وہ بہت تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، حسین نواز نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف کو ابھی تک آئی سی یو میں رکھا گیا ہے اور کمرے میں منتقل نہیں کیا گیا اور ڈاکٹرز روزانہ انکا معائنہ کر رہے ہیں، جبکہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالی وزیراعظم کو جلد اور مکمل صحت یاب کرے ان کی صحت میں وقت گزر نے کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ بہتری ہو رہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے آج واک بھی کی ہے اور اللہ نے چاہا تو وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے، ایک سوال کے جواب میں حسین نواز نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم کو پاکستان لے جانے کی کوئی جلدی نہیں جو ان کے لئے بہتر ہوگا وہ بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ حسن نواز نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم جمعہ کے روز تک آئی سی یو میں رہیں گے، ڈاکٹرز نے انہیں آج آئی سی یو میں واک بھی کروائی ہے اور انہیں تھوڑا بہت چلتے رہنے کی تلقین کی ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف کو ہلکی غذا دی جار رہی ہے اور وزیراعظم نواز شریف کو ہسپتال میں مزید تین سے چار دن لگ سکتے ہیں۔