نادرا نے سمارٹ کارڈ کی فیس میں نمایاں کمی کر دی

1500 کی بجائے 400 روپے فیس وصول کی جائے گی،ترجمان وزارت داخلہ

جمعہ 3 جون 2016 09:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جون۔2016ء)وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے سمارٹ کارڈ کی فیس میں واضح کمی کر دی۔ سمارٹ کارڈ کے حصول کیلئے اب 1500 روپے کی بجائے 400 روپے فیس وصول کی جائے گی۔ ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر نادرا نے سمارٹ کارڈ کی فیس میں نمایاں کمی کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

سمارٹ کارڈ کے حصول کیلئے اب 1500 روپے کی بجائے 400 روپے فیس وصول کی جائے گی۔

ارجنٹ شناختی کارڈ کی قیمت آٹھ سو روپے جبکہ ایگزیکٹو سمارٹ کارڈ 1600 روپے میں حاصل کیا جا سکے گا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے یہ اقدام صاف اور شفاف شناختی کارڈ کے اجرا ء کیلئے کیا گیا ہے ۔ تاکہ ملک بھر میں غیر ملکی کے بنائے گئے جعلی شناختی کارڈ ز اور دو دو شناختی کارڈ ز کا خاتمہ آسانی سے کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :