بلوچستان میں ڈرون حملے سے پاکستان کی خود مختاری متاثر ہوئی،ڈرون کامعاملہ مشیرخارجہ سرتاج عزیزکے پاس ہے،سرحدوں پراللہ کافضل ہے،

کوئی ٹینشن نہیں،وفاقی وزیر داخلہ سے ورکنگ ریلیشن شپ ہے ،پانامالیکس پرشوروغوغاسے حکومت کودوردورتک خطرہ نہیں،پرویز مشرف کو عبرت کا نشان بنا دیا،شکیل آفریدی کو امریکا کے حوالے نہیں کریں گے وزیر دفاع خواجہ آصف کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 5 جون 2016 11:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جون۔2016ء )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ڈرون حملے سے پاکستان کی خود مختاری متاثر ہوئی،ڈرون کامعاملہ مشیرخارجہ سرتاج عزیزکے پاس ہے،سرحدوں پراللہ کافضل ہے،کوئی ٹینشن نہیں،وفاقی وزیر داخلہ سے ورکنگ ریلیشن شپ ہے ،پانامالیکس پرشوروغوغاسے حکومت کودوردورتک خطرہ نہیں،پرویز مشرف کو عبرت کا نشان بنا دیا،شکیل آفریدی کو امریکا کے حوالے نہیں کریں گے۔

وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے سیاسی مخالفت ہے۔عمران خان بھی ٹکاکرجواب دیتے ہیں میں بھی ٹکاکرجواب دیتاہوں، ،وزیر اعظم کے سیاسی دشمن سیاسی رفیق بھی رہے ہیں،لوگ ماسکو بھی جا کر علاج کراتے رہے ہیں ،وزیر اعظم نے عمران خان کے ساتھ ہمیشہ نرمی کا مظاہرہ کیا ،وزیر اعظم جیسا دل کسی اور سیاستدان کے پاس نہیں ،ذہانت کیساتھ تلخی آجائے توذہانت فارغ ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شکیل آفریدی ہمارامجرم ہے امریکا کو اس سے کیا کام ؟ ،شکیل آفریدی کو امریکا کے حوالے نہیں کریں گے ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ میڈیامیں پڑھا ملا منصور ایران سے آرہے تھے ،بلوچستان میں ڈرون حملے سے پاکستان کی خود مختاری متاثر ہوئی ،ایک وقت تھا امریکا ہر دوسرے تیسرے روز ڈرون حملے کرتا تھا،اب ایسا نہیں ہے،ڈرون کامعاملہ مشیرخارجہ سرتاج عزیزکے پاس ہے،یہ معاملہ ہر سطح پر اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سرحدوں پراللہ کافضل ہے،کوئی ٹینشن نہیں،وفاقی وزیر داخلہ سے ورکنگ ریلیشن شپ ہے ،پانامالیکس پرشوروغوغاسے حکومت کودوردورتک خطرہ نہیں،لوگوں کویہی نہیں پتا پاناما ہے کدھر ،پاناما لیکس ایشو نہیں ،پرویز مشرف کو عبرت کا نشان بنا دیاہے۔