ہمارا جینا مرنا پاکستان کیساتھ ہے،ہم نے ملک کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو بے نقاب کیا، انیس ایڈووکیٹ

پاکستان کیخلاف کام کرنیوالی تنظیم کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، ایک دوسرے کا شمن بننے کی بجائے پاکستان کی خاطر ایک دوسرے کی عزت کریں اردو بولنے والوں کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا،آج کراچی جاگ رہا ہے ملک میں تبدیلی محسوس ہو رہی ہے،ایک وقت تھا جب قتل و غارت معمول بن گیا تھا قومیت کے نام پر لوگوں کے گلے کٹوائے جاتے تھے،رہنما پاک سر زمین پارٹی

پیر 6 جون 2016 10:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جون۔2016ء)رہنما پاک سر زمین پارٹی انیس ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے،ہم نے ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو بے نقاب کیا،پاکستان کے خلاف کام کرنے والی تنظیم کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، ایک دوسرے کا شمن بننے کی بجائے پاکستان کی خاطر ایک دوسرے کی عزت کریں،اردو بولنے والوں کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا،آج کراچی جاگ رہا ہے ملک میں تبدیلی محسوس ہو رہی ہے،ایک وقت تھا جب قتل و غارت معمول بن گیا تھا قومیت کے نام پر لوگوں کے گلے کٹوائے جاتے تھے۔

ان خیالات کا اظہار رہنما پاک سر زمین پارٹی انیس ایڈووکیٹ نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ لندن میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو نقصان پہنچا تو ہماری نسلیں تبا ہ ہو جائیں گی،لند ن آنے کا مقصد ملک کو برباد کرنے والوں کو بے نقاب کرنا ہے،برطانوی حکومت سے ایسے عناصر کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں، پاکستان کے خلاف کام کرنے والی کسی تنظیم کو قبول نہیں کریں گے،دوشمنوں کے اشاروں پر کام کرنے والوں کو روکنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انیس ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم نے بڑا طویل عرصہ ایم کیو ایم میں گزارا ،قتل و غارت معمول بن گیا تھا ،قومیت کے نام پر گلے کٹوائیگئے،اردو بولنے والوں کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا گیا،سیاست اور حقوق کے نام پر لوگوں کو مروایا اور ڈر اور خوف کی فضاء پیدا کر کے قومیت کے نام پر لوگوں کو تباہ کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ سربراہ پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،دونوں رہنماؤں نے ملک کے خلاف کام کرنے والوں کو چیلنج کیا،انہوں نے کہا عوان نے بتا دیا کہ ذاتی مقاصد کے یے استعمال نہین ہونگے ،آج کراچی جاگ رہا ہے ،ملک میں تبدیلی محسوس کر رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے باہر ملک کا امیج بہتر کرنے میں کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :