کراچی، لانڈھی جیل سے18بھارتی ماہی گیر رہا کردیے گئے

روا ں سال مجموعی طور پر 199بھارتی ماہی گیر رہا کیے گئے، جیل سپرٹینڈنٹ

پیر 6 جون 2016 10:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جون۔2016ء)کراچی کی لانڈھی جیل سے18بھارتی ماہی گیر رہا کردیے گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی لانڈھی جیل میں قید18بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا ہے جیل سپرٹینڈنٹ کے مطابق اس سال199بھارتی ماہی گیر رہا کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جیل سپریٹنڈنٹ کے مطابق رہا ہونے والے بھارتی ماہی گیرکینٹ اسٹیشن سے لاہور روانہ ہوں گے۔بھارتی ماہی گیر لاہور سے واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت جائیں گے۔ بھارتی ماہی گیروں کو جذبہ خیر سگالی کے طور پر رہا کیا گیا ہے واضح رہے کہ اب بھی لانڈھی جیل میں کئی بھارتی ماہی گیر قید ہیں۔

متعلقہ عنوان :