اپوزیشن اپنی بقاء کے لئے بجٹ پرتنقیدکررہی ہے ، اسحاق ڈار

غیرملکیوں کونہیں پاکستانیوں کوہی ٹیکس دیناہوگا،2018-19ء کابجٹ نگران حکومت کوپیش کرنے کاموقع نہیں دیں گے،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 6 جون 2016 09:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جون۔2016ء)وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈارنے کہاہے کہ اپوزیشن اپنی بقاء کے لئے بجٹ پرتنقیدکررہی ہے ،غیرملکیوں کونہیں پاکستانیوں کوہی ٹیکس دیناہوگا،2018-19ء کابجٹ نگران حکومت کوپیش کرنے کاموقع نہیں دیں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوانہوں نے کہاکہ بے روزگاری کے خاتمے کیلئے 7فیصدجی ڈی پی گروتھ چاہئے،2015ء اور2016ء کے پاکستان میں واضح فرق ہے ،پرومشرف نے 22دن اورپی پی نے 3دن میں ودہولڈنگ ٹیکس واپس لیا،ہم نے ابھی تک جاری رکھاہوگا،کسان پیکج نہیں ہوتاتوزرعی ترقی مزیدبری طرح متاثرہوتی ۔

تنخواہوں میں اضافے سے 13لاکھ سرکاری ملازمین کوفائدہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پیآئی اے کی نجکاری پراپوزیشن کااعتمادمیں لیاہے ،پی آئی اے کی سابقہ ساکھ کوبحال کرناچاہتے ہیں ،ایمانداری کے ساتھ انتخابی منشورپرعملدرآمدکررہے ہیں ،مزید2پیش کریں گے 2018-19ء کابجٹ نگران حکومت کوپیش کرنے کاموقع نہیں دیں گے