سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کے پیسے کی واپسی ، ایف بی آر ٹیم رواں ماہ حکام سے مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ جائے گی

منگل 7 جون 2016 10:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7جون۔2016ء) سوئس بینکوں میں پڑے پاکستانیوں کے پیسے واپس لانے کیلئے ایف بی آر ٹیم رواں ماہ جو ن میں سوئٹزرلینڈ حکام سے مذاکرات کرے گی ایف بی آر کے ترجمان ڈاکٹر اقبال نے خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی ٹیم سوئس بینکوں میں پڑے پاکستانیوں کے پیسے واپس لانے کے حوالے سے سوئٹزرلینڈ حکام سے 23 اور 24جون کو برن میں مذاکرات کرے گی ان مذاکرات میں سوئس حکام سے معلومات کا تبادلہ کرنے کے حوالے سے معاہدہ طے کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ سوئس بینکوں میں پڑے پاکستانیوں کے پیسے واپس لانے کی کوشش کی جاسکے واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار متعدد بار سوئس بینکوں میں پڑے پاکستانیوں کے پیسے واپس لانے کے حوالے سے اقدامات کرنے کا اعلان کرچکے ہیں پوسٹ بجٹ تقریر میں بھی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ایف بی آر کی ٹیم رواں ماہ کے دوران سوئٹزرلینڈ جائے گی اور سوئس حکام سے ملاقات کرے گی پاکستان کی اپوزیشن جماعتیں سوئس بینکوں میں پڑے پاکستانیوں کے پیسے واپس لانے کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ نواز کی حکومت پر شدید تنقید کرتی ہے گزشتہ دور میں وزیراعظم نواز شریف بھی سوئس بینکوں میں پڑے پاکستانیوں کے پیسے واپس لانے کا اعلان کرچکے ہیں

متعلقہ عنوان :