اسحاق ڈار کا ملک بھر میں مرغی کے نرخ میں اضافے کا نوٹس ،پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کو نرخ مناسب سطح پر لانے کی ہدایت

پولٹری ایسوسی ایشن نے 2دن کے اندر نرخ مناسب قیمت پر لانے کی یقین دہانی کرا دی وزیر خزانہ کا چاروں صوبوں کے وزراء اعلی کو خط ارسال

منگل 7 جون 2016 10:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7جون۔2016ء)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر ملک بھر میں مرغی کے نرخ میں اضافے کا نوٹس لے لیا ہے اور پاکستان پولٹری ایسوسیایشن کو نرخ مناسب سطح پر لانے کی ہدایت کر دی ہے۔ پولٹری ایسوسی ایشن نے 2دن کے اندر نرخ مناسب قیمت پر لانے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ضمن میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیر کے روز چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو خط بھی لکھا ہے۔

جس میں وزیر خزانہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ رمضان میں اشیاء کی قیمتیں مناسب سطح پر رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ وفاقی حکومت نے بجٹ میں کوئی ایسے اقدامات نہیں کئے جس سے قیمتوں پر منفی اثرات مرتب ہوں۔ خط میں مزید کہا گیا کہ رمضان میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینے کی کوشش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :