شناختی کارڈ ز کی دوبارہ تصدیق کے عمل کو ہر صورت 6ماہ میں مکمل کیا جائے،چوہدری نثار

دوبارہ تصدیق کے عمل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،اجلا س سے خطاب

جمعرات 9 جون 2016 10:05

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جون۔2016ء)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ شناختی کارڈ ز کی دوبارہ تصدیق کے عمل کو ہر صورت 6ماہ میں مکمل کیا جائے۔ دوبارہ تصدیق کے عمل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شناختی کارڈ ز کی دوبارہ تصدیق کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے پاسپورٹ لائن تجدید کے بارے میں وزیر داخلہ کو بریفنگ دی۔

وزیرداخلہ نے ہدایت کی کہ شناختی کارڈ زکی تصدیق کا کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام 105ملین شناختی کا رڈ کے حامل افرادکو شارٹ میسج بھیج کر آگاہ کیا جائے۔قومی سلامتی کے اس مقصدکو حاصل کیا جا سکتا ہے۔اس طرح ملک میں غیر ملکیوں کے جعلی شناختی کارڈ کا خاتمہ کیا جائے گا۔وزیر داخلہ کوبتایا گیا کہ ایف آئی اے ، اسلام آباد پولیس اوراے این ایف نے اب تک 7876اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اسلام آبا دپولیس نے اپریل سے اب تک 1196تک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان اور اغوا سمیت کار چوری میں گھناوٴنے جرم کی ہفتہ وار رپورٹ بھی پیش کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :