ترک صدر کی جلیل عباس جیلانی سے ملاقات ، وزیراعظم نوازشریف کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

ترک صدر سے ملاقات عظیم باکسر محمد علی کے نمازہ جنازہ کے موقع پر ہوئی ، جلیل عباس جیلانی

جمعہ 10 جون 2016 10:34

لوئی ویل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جون۔2016ء ) ترک صدر طیب اردگان نے امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی جس میں انھوں نے وزیراعظم نوازشریف کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو لوئی ویل میں عظیم باکسر محمد علی کی نماز جناہ کے موقع پر ترک صدر طیب اردگان نے پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کیجس میں دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال گیا ۔ ترک صدر نے وزیراعظم نوازشریف کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ ترک صدر سے ملاقات عظیم باکسر محمد علی کے نمازہ جنازہ کے موقع پر ہوئی ۔