تحریک انصاف کا ٹی او آرز بارے پارلیمانی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 11 جون 2016 10:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جون۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز بنانے کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کے آئندہ اجلاس شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے ٹی او آرز بارے پارلیمانی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ اس لئے کیا ہے کہ حکومت مسلسل اپوزیشن کے ٹی او آرز سے اختلاف کر تی آرہی ہے ، اس سلسلے میں شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت وزیراعظم کے احتساب کیلئے سنجیدہ نہیں ہے کسی حال میں نواز شریف کا نام شامل کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔

نواز شریف کا نام شامل کیے بغیر پانامہ لیکس کی تحقیقات بے کار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا نام شامل نہ کرنے تک ٹی او آر کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔’ ٹی او آرز اجلاس میں مزید بیٹھنا فضول ہے۔

متعلقہ عنوان :