نواز شریف خود ساختہ جلاوطنی پر ہیں،شیخ رشید

جمہوریت کو خطرات لاحق ہیں،امریکہ کی پالیسیوں کا جواب دینے والاکوئی نہیں،سربراہ عوامی مسلم لیگ

ہفتہ 11 جون 2016 10:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جون۔2016ء ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اس وقت خود ساختہ جلا وطنی پر ہیں، نہ صرف جمہوریت بلکہ پارلیمنٹ کو بھی خطرات لاحق ہیں ، امریکہ کی پالیسیوں کا جواب دینے والا کوئی نہیں۔ان خیالات کا اظہار نہوں نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ امریکا کی پالیسی کا کوئی جواب نہیں ، بھارت سو سال سے امریکا کی خواہش تھا،آج کا مودی بھارت کے ماضی کے حکمرانوں جیسا نہیں ہے بلکہ وہ امریکا کو اپنے ہاتھ میں کیے ہوئے ہے تاہم چین کے بیان کے بعد قوم میں امید کی کرن جا گی ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ایک دن بھی اسمبلی میں نہیں آئے اور ایک ہفتہ ہو گیا مگر حکومت سے کورم پورا نہیں ہو رہا جبکہ بجٹ اجلا س پر بحث اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :