غیر ملکی فنڈنگ کیس : الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے تمام اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لیں

ہفتہ 11 جون 2016 10:39

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جون۔2016ء ) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے تمام اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے فنڈ ریزنگ کیلئے استعمال ہونے والے تمام اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹ کے حکم امتناعی کی کاپی بھی طلب کرلی ہے۔ اس کے علاوہ سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ نہ بھی آیا تو کارروائی شروع کرد ی جائے گی جس کے بعد سماعت 18جولائی تک ملتوی کردی گئی۔