چین نے نیوکلیئرسپلائرگروپ کا ا جلاس غیر قانونی قرار دے دیا

اجلاس میں بھارت سمیت کسی ملک کو این ایس جی کی رکنیت سے متعلق کوئی ایجنڈا نہیں تھا،صرف ممبران سے رائے مانگی گئی تھی ، چینی وزارت خارجہ کی وضاحت

پیر 13 جون 2016 10:52

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جون۔2016ء)چینی وزارت خارجہ نے نیوکلیئرسپلائرگروپ کا 9جون کو ہونے والا اجلاس غیر قانونی قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ نیوکلیئرسپلائرگروپ کا 9جون کو ہونے والا اجلاس غیر سرکاری اور غیر قانونی منعقد تھاجس کی صدارت ارجنٹائن کے سفیرنے کی،اجلاس میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا صرف ممبران سے رائے مانگی ۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ این پی ٹی معاہدے پردستخط نہ کرنے والے ممالک بھی این ایس جی میں شامل ہونا چاہتے ہیں،این ایس جی کی رکنیت سے متعلق رکن ممالک کا موقف منقسم تھا،این پی ٹی پردستخط نہ کر نے والے ممالک کی این ایس جی کی ممبرشپ پربات چیت ہوئی۔جبکہ این ایس جی میں نئی رکنیت سے متعلق بھرپور بحث ہونی چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں بھارت سمیت کسی ملک کو این ایس جی کی رکنیت سے متعلق کوئی ایجنڈا نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ رواں ماہ سئیول میں ایک اجلاس منعقد ہوگا جس میں ممبران کی رائے پر مشتمل رپورٹ پیش کی جائے گی،