سندھ حکومت 15 لاکھ روپے کی لاگت سے آئی ٹی یونیورسٹی بنائے گی !

سندھ حکومت نے یونیورسٹی کے قیام کیلئے بجٹ میں 15 لاکھ روپے مختص کئے ہیں

پیر 13 جون 2016 10:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جون۔2016ء) سندھ حکومت نے ائندہ مالی سال کے بجٹ میں اائی ٹی یونیورسٹی بنانے کے لئے 15 لاکھ روپے مختص کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے اپنے شہر کے باسیوں کے ساتھ مذاق ہونے جا رہا ہے؟ سندھ حکومت نے صرف 15 لاکھ روپے کی لاگت سے خیرپور میں آئی ٹی یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ پندرہ لاکھ روپے میں آئی ٹی یونیورسٹی بنانے کا اعلان سندھ سرکارکی کفایت شعاری ہے یا پھرخیرپور کے عوام کوخیر سے ماموں بنانے کی کوشش، یہ تو سوچنے کی بات ہے۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی میں پیش کئے گئے صوبائی بجٹ 17-2016 میں سائیں کے ضلع خیرپورمیں آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کی تجویز رکھی گئی ہے۔ پندرہ لاکھ روپے میں کوئی یونیورسٹی تو درکنار پرائمری اسکول بھی قائم نہیں کیا جاسکتا لیکن سائیں سرکار اس قدر کفایت شعار دکھائی دیتی ہے کہ وہ دیگر منصوبوں کی طرح جو کسی کو دکھائی نہیں دیتے، آئی ٹی یونیورسٹی بھی بنا کردکھائے گی۔یہ دیکھنا اب باقی ہے کہ سندھ سرکار مجوزہ آئی ٹی یونیورسٹی کے لئے بجٹ میں اب فنڈز بڑھاتی ہے یا اس منصوبے کو بہت سے دوسرے منصوبوں کی طرح کاغذوں تک ہی محدود رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :