تحریک انصاف نے عوامی تحریک کے دھرنے میں شرکت سے معذرت کر لی

بطور پارٹی پی ٹی آئی عوامی تحریک کے دھرنے میں شریک نہیں ہو گی

بدھ 15 جون 2016 10:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جون۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے پاکستانی عوامی تحریک کے 17جون سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے دیئے جانے والے دھرنے میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور عوامی تحریک میں دوریاں پیدا ہوتی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ایک گروپ میں موجودہ حالات کے پیش نظر عوامی تحریک کے دھرنے سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے تاہم ایک دھڑے کا کہنا ہے کہ عید کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کے خلاف چلائی جانے والی تحریک کی کامیابی کے لئے عوامی تحریک سے تعاون ضروری ہے تاکہ دونوں پارٹیاں اپنی سٹریٹ پاور کے ساتھ حکومت پر دباؤ ڈال سکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام حالات و واقعات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان عوامی تحریک کے دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے بلکہ چوہدری سرور اور چند ایک دیگر رہنما عوامی تحریک کے دھرنے میں اظہار یکجہتی کے طور پر شامل ہوں گے لیکن بطور پارٹی پی ٹی آئی عوامی تحریک کے دھرنے میں شریک نہیں ہو گی

متعلقہ عنوان :