میجرجوادشہیدکی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی،خواجہ محمد آصف

ان کی شہادت کابدلہ لیاجائیگا،پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کابھلاچاہاہے،اگربارڈرمینجمنٹ نہیں کرنے دیں گے تومعاملہ آگے بڑھ جائے گا،افغانستان ملافضل اللہ کی سرپرستی کررہاہے،وفاقی وزیر دفاع

بدھ 15 جون 2016 10:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جون۔2016ء)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ میجرجوادشہیدکی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی،ان کی شہادت کابدلہ لیاجائیگا،پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کابھلاچاہاہے،اگربارڈرمینجمنٹ نہیں کرنے دیں گے تومعاملہ آگے بڑھ جائے گا،افغانستان ملافضل اللہ کی سرپرستی کررہاہے ،پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی سرحدمحفوظ بنانی ہے ،ہم اپنی سرزمین کادفاع کرناچاہتے ہیں ،افغانستان میں سولہ ممالک کی فوجیں امن قائم نہیں کرسکیں ،ہماری فوج نے اپنے ملک میں امن قائم کیاہے ،پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں ،اگرہماراخون بہے گاتواس کاحساب تودیناپڑیگا۔ملافضل اللہ افغانستان میں موجودہے اورافغانستان 100فیصدان کی سرپرستی کررہاہے ۔

انہوں نے کہاکہ دشمن ضرب عضب سے حاصل امن کے ثمرات کوسبوتاژ کرناچاہتاہے،ضرب عضب سے کامیابی ساری دنیا دیکھ رہی ہے ۔ہم افغانستان کابھلاچاہتے ہیں،تاہم اگرہمیں بارڈرمینجمنٹ نہیں کرنے دیں گے تومعاملہ آگے بڑھ جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ افغان مہاجرین اپنے ملک نہیں جاناچاہ رہے تواس کامطلب یہ ہے کہ افغان حکومت کی رٹ نہیں ہے۔