طورخم بارڈرپرآج کرفیواٹھائے جانے کاامکان

پاک،افغان سیکورٹی حکام کااجلاس بھی آج ہوگا پاک افغان سرحدپرکشیدگی،پاک فوج کی بھاری نفری کے ساتھ بھاری اسلحہ بھی پہنچادیاگیا بکتربندگاڑیوں کے ساتھ سرحدکی حفاظت شروع کردی گئی ،غیرقانونی طریقے سے سرحدپارکرنے والوں کیلئے سرحدمکمل بند

جمعرات 16 جون 2016 10:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جون۔2016ء)طورخم بارڈرپرآج کرفیواٹھائے جانے کاامکان ہے ،پاکستان اورافغانستان کے سرحدی سیکورٹی حکام کااجلاس بھی آج ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے طورخم پرگزشتہ کئی دن سے جاری کشیدگی کے باعث پاکستان سے سرحدی علاقے میں کرفیونافذکرکے سرحدی دیہات کو خالی کروالیا گیا تھا ،طورخم کے مقام پرپاک افغان سرحدپرکشیدگی پاکستان کی طرف سے سیکورٹی گیٹ لگانے پرشروع ہوئی تھی ۔

پاکستان کی طرف سے گیٹ لگانے پرافغان فوج نے پاک فوج پر بلااشتعال فائرنگ کردی تھی جس سے پاک فوج کے ایک میجرشہیدجبکہ کئی سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے ،تاہم سفارتی رابطوں کے بعدصورتحال بہترہوئی ہے اورآج پاک افغان سیکورٹی حکام کی ملاقات ہوگی ،جس کے بعدطورخم علاقے سے کرفیواٹھائے جانے کاامکان ہے جبکہ پاکستان کی طرف سے سیکورٹی گیٹ لگانے کاکام بھی نوے فیصدمکمل کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے بعد سرحد پرپاک فوج کی بھاری نفری کے ساتھ بھاری اسلحہ بھی پہنچا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق طورخم باڈر پر افغان فورسز کے جانب سے اندھا دھند فائرنگ کے باعث پاک فوج کے ایک میجر کو شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جو بعد میں زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے جس کو کوئٹہ میں سپردخاک کیا گیا اس واقعے کے بعد سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہوا جس کے وجہ سے چمن پاک افغان سرحد کو سیل کردیا گیا تھامسافروں کے ساتھ مکمل قانونی دستاویزات ہونے کے بعد چھوڑا جارہا تھا جس کے پاس سرکاری دستاویزات نہ ہونے کی صورت میں گھنٹوں تک سرحد کی راہ تکتے رہے اور باڈر کراس نہ کرسکے ایف سی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے جانب سے سرحد پر بھاری اسلحہ پہنچا دیا گیا اور بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ سرحد کے حفاظت شروع کر دی گئی غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کرنے والوں کیلئے سرحد مکمل بند رہا جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا اور ہزاروں کی تعدا د میں مسافر باڈر کے آس پاس جمع ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :