الیکشن کمیشن غیر فعال :سندھ کے میئر ،ڈپٹی میئر ،بلدیاتی اور ضمنی الیکشن ملتوی ،چیف الیکشن کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جمعرات 16 جون 2016 10:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جون۔2016ء)الیکشن کمیشن نے سندھ کے مئیر اور ڈپٹی مئیر کے انتخابات ملتوی کر دیئے ہیں،چیف الیکشن کمیشنر سردار رضا خان نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے کے باعث سندھ کے مےئر اور ڈپٹی مےئر کے انتخابات ملتوی کر دیئے ہیں۔چیف الیکشن کمیشن کی جانب سے 22جون کو بلدیاتی حلقوں میں چےئرمین اور وائس چےئرمین کے انتخابات ، خیبرپختونخواہ کے ضمنی بلدیاتی انتخابات اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی ایس 14 کے ضمنی انتخابات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں ۔جبکہ چیف الیکشن کمشنر سردار ضا خان نے تمام انتخابات ملتوی کرنے کاباضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔