اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات پرسیلزٹیکس،لیوی کے اعدادوشمار پیش کر دیئے

ہفتہ 18 جون 2016 10:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جون۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے اصرار پر پیٹرولیم مصنوعات پر وصول کیے جانے والے سیلز ٹیکس اور لیوی کے اعدادوشمار قومی اسمبلی میں پیش کر دیئے، جمعہ کو بجٹ پر بحث کو سمیٹتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ 2013ء میں پٹرول پر سیلز ٹیکس 14روپے 70 پیسے تھا جو اب 9 روپے 36 پیسے وصول کیا جارہا ہے، ڈیزل پر سیلز ٹیکس 2013 میں 15 روپے 66 پیسے تھا اب بڑھ کر18 روپے 47 پیسے ہو گیا ہے، 2013 میں مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس 14 روپے 30 پیسے وصول کیا جا رہا تھا اب کم ہوکر 5 روپے58 پیسے پر آگیا ہے، ہائی اوکٹین پر 2013میں سیلز ٹیکس 19 روپے 13پیسے سے کم ہوکر10 روپے 58 پیسے ہو گیا ہے، لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 2013میں 13 روپے 55 پیسے تھا جو اب کم کر2روپے 86 پیسے ہو گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ 2013میں پیٹرول پر پیٹرولیم ڈوپلمینٹ لیوی10 روپے تھی اب 9روپے 58 پیسے ہے،2013 میں ڈیزل پر لیوی 8 روپے تھے جو اب بھی 8 روپے ہے، اس طرح 2013 میں مٹی کے تیل پر لیوی 6 روپے تھی جو اب 5 پیسے پر آگئی ہے، ہائی اوکٹین پر 2013 میں 14 روپے لیوی وصول کی جارہی تھی جو اب 11 روپے 89پیسے پر ہے، لائٹ ڈیزل پر لیوی 3 روپے سے کم ہوکر 5پیسے پر آگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :