شریف خاندان بدعنوانی کا مرتکب نہیں ہوا تو احتساب سے خائف کیوں ہے،عمران خان

چاہتے ہیں بلاحیل و حجت ضوابط کار کو معنی خیز بنایا جائے ،حکومت کے پاس ابھی بھی مہلت موجود ہے ، ممتاز ماہر قانون نعیم بخاری سے ملاقات نعیم بخاری کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

اتوار 19 جون 2016 10:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جون۔2016ء)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمرا ن خان نے کہا ہے کہ کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،شریف خاندان بدعنوانی کا مرتکب نہیں ہوا تو احتساب سے خائف کیوں ہے،چاہتے ہیں کہ بلاحیل و حجت ضوابط کار کو معنی خیز بنایا جائے ،حکومت کے پاس ابھی بھی مہلت موجود ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز ماہر قانون نعیم بخاری سے ملاقات میں کیا جنہوں نے عمران خان سے ملاقات کرکے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

عمرا ن خان کا کہناتھا کہ نعیم بخاری کی پارٹی میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں،نعیم بخاری نے شوکت خانم کی تعمیر میں بھی ساتھ دیا ،انکی پارٹی میں شمولیت سے کرپشن کیخلاف تحریک کامیاب بنانے میں بھی معاونت ملے گی،عمرا ن خان نے کہا کہ وقت ثابت کرے گا کہ نعیم بخاری کا پارٹی میں باضابطہ شمولیت کا فیصلہ درست ہے۔اس موقع پر نعیم بخاری نے کہا کہ بہت عرصے سے عمران خان کا سپاہی ہوں،جو مجھ سے وابستگی رکھتا ہے وہ بھی تحریک انصاف میں شامل ہو جائے