تاجکستان مزید 1000 میگاواٹ بجلی پاکستان کو دے گا

افغانستان نے 300 میگاواٹ بجلی لینے سے انکار کردیا جس کے بعد اس کی تین سو میگاواٹ بجلی بھی پاکستان کو ملے گی

اتوار 19 جون 2016 10:54

ء اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جون۔2016ء) تاجکستان مزید 1000 میگاواٹ بجلی پاکستان کو دے گا، افغانستان کی اضافی بجلی بھی پاکستان کو حاصل ہوگی۔اطلاعات کے مطابق پاکستان تاجکستان سے کاسا منصوبے کے علاوہ بھی ایک ہزار میگاواٹ بھی درآمد کرے گا، افغانستان نے 300 میگاواٹ بجلی لینے سے انکار کردیا جس کے بعد اس کی تین سو میگاواٹ بجلی بھی پاکستان کو ملے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی درآمدکے معاہدے پر پاکستان تاجکستان جوائنٹ کمیشن کے اجلاس میں اتفاق ہوا ہے۔ معاہدے کے مطابق بجلی کی درآمد کاسا منصوبے کے علاوہ ہوگی۔اجلاس میں کاسا منصوبے پر پیش رفت پر بھی بات چیت ہوئی۔ دوسری جانب کاسا منصوبے میں شامل افغانستان نے تین سو میگاواٹ بجلی لینے سے انکار کر دیا ہے، یہ اضافی تین سو میگاواٹ بجلی بھی پاکستان کو حاصل ہوگی جس سے پاکستان میں موجود توانائی کے بحران میں مزید کمی ہوگی۔افغانستان ک جانب سے کاسا منصوبے کے تحت بجلی کی وصولی کے انکار سے متعلق علم نہ ہوسکا کہ افغانستان نے کن وجوہات کی بنا پر انکار کیا۔

متعلقہ عنوان :