این اے 110 سیالکوٹ کا گم شدہ انتخابی ریکارڈ مل گیا

چیف الیکشن کمشنر کا ذمہ دار افسران کیخلاف کارروائی کا حکم ، ملنے والا مواد فرانزک آڈٹ کیلئے نادرا کو بھجوادیا گیا

اتوار 19 جون 2016 10:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جون۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 سیالکوٹ کا گم شدہ انتخابی ریکارڈ مل گیا ہے چیف الیکشن کمشنر نے گمشدگی کے ذمہ دار افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے ملنے والا گمشدہ مواد فرانزک آڈٹ کیلئے نادرا کو بھجوادیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 کے 29 میں سے 26 پولنگ سٹیشنز کا گم شدہ ریکارڈمل گیا ہے جبکہ پولنگ سٹیشن پولنگ سٹیشن نمبر 118،121، اور 132 کا ریکارڈ اب بھی غائب ہے الیکشن کمیشن کے مطابق ڈی اے او اور ٹی او الیکشن کمیشن کی جانب سے ریکارڈ کے محافظ تھے اور یہی افسران گمشدگی کے ذمہ دار ہیں چیف الیکشن کمشنر نے متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے جبکہ ملنے والا گمشدہ ریکارڈ فرانزک آڈٹ کے لئے نادرا کو بھجوادیا گیا ہے واضح رہے کہ اس حلقہ سے وزیر دفاع خواجہ آصف کامیاب ہوئے تھے اور پاکستان تحریک انصاف کے عثمان ڈار نے ان کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا