ایبٹ آباد، پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے افغانیوں کی اصلیت سامنے آگئی

تورخم بارڈ پر کشیدگی کے بعد فیس بک پر افغان جھنڈے کی ڈی پی لگانا شروع کردی

اتوار 19 جون 2016 10:59

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جون۔2016ء) پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے افغانیوں کی اصلیت سامنے آگئی۔ تورخم بارڈ پر کشیدگی کے بعد فیس بک پر افغان جھنڈے کی ڈی پی لگانا شروع کردی۔ پاکستان مخالف جذبات بھڑکانے میں مصروف۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ جھگیاں میں سینکڑوں ایسے افغان شہری رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

جن کے پاس کمپیوٹرائزڈپاکستانی شناختی کارڈ ہیں۔ اور یہ لوگ اپنے آپ کو پاکستانی کہہ رہے ہیں۔تاہم تورخم بارڈ پر پاکستانی اور افغان فورسز کے مابین جھڑپوں کے بعد جھگیاں میں رہائش پذیر افغانیوں کی اصلیت اس وقت سامنے آگئی۔ جب انہوں نے فیس بک پر افغانستان کے جھنڈے والی ڈی پیز لگانا شروع کردیں۔ اور پاکستان مخالف مہم شروع کررکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :