بھارتی وزرت خارجہ بھی لڑکی کیساتھ زیادتی کے معاملے پر میدان میں آ گئی

زیادتی کیس میں کوئی کھلاڑی ملوث نہیں،الزام میں بھارتی شہری گرفتار ہوا ہے،سشما سوراج چین نیو کلیئرسپلائر گروپ میں بھارت کی شمولیت کا مخالف نہیں،صرف این ایس جی میں شرکت کیلئے طریقہ کار پر تحفظات ہیں،میڈیا سے گفتگو

پیر 20 جون 2016 09:53

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جون۔2016ء)بھارتی وزرت خارجہ بھی زمبابوے بھارتی کرکٹر کی لڑکی کے ساتھ زیادتی کے معاملے پر میدان میں آ گئی۔بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ زیادتی کیس میں بھارتی کرکٹ ٹیم کاکوئی کھلاڑی ملوث نہیں، زمبابوے میں زیادتی کے الزام میں بھارت کا شہری گرفتار ہوا ہے،جو مارکیٹنگ مینجر ہے۔نیو کلےئر سپلائر گروپ کی رکنیت کے حوالے سے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ چین نیوکلیئرسپلائرگروپ میں بھارت کی شمولیت کامخالف نہیں ہے ،چین کو صرف این ایس جی میں شرکت کے طریقہ کارپرتحفظات ہیں،ہم کوشش کررہے ہیں کہ بھارت نیوکلیئرسپلائرگروپ کارکن بن جائے۔

بھارت خود این ایس جی کا رکن نہیں اس لیے پاکستان کی مخالفت نہیں کرسکتا،ہم نے بھی 23 ممالک سے رابطہ کیا، جن میں سے کچھ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کسی بھی ملک کی رکنیت کی مخالفت کریگا،ہم صرف اتنا چاہتے ہیں کہ پاکستان سمیت ہرملک اپنی اہلیت کے تحت نیو کلےئر سپلائر گروپ(این ایس جی) کی رکنیت حاصل کرے۔پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات ملتوی نہیں ہوئی،ہم صرف پٹھان کوٹ معاملے پرپاکستان کی تحقیقات کاانتظارکررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کے مطابق زمبابوے میں زیادتی کے الزام میں گرفتار شخص کوئی کرکٹر نہیں بلکہ اسپانسرز کی جانب سے بھیجا گیا کوئی ہندوستانی شخص ہے جبکہ ریپ کے الزام میں کسی بھی بھارتی کرکٹر کو گرفتار نہیں کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق گرفتار شخص نے بھی خود کو بے قصور ثابت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کیلئے تیارہے۔

متعلقہ عنوان :