وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ حکومتی شخصیات کا اہم مشاورتی اجلاس آج ہو گا

پرویز رشید،طارق فاطمی،فواد حسن اور دیگر رہنما اجلاس میں شرکت کرینگے

پیر 20 جون 2016 09:58

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جون۔2016ء)وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلی حکومتی شخصیات کا اہم مشاورتی اجلاس آج ہو گا۔وزیراعظم نواز شریف لندن میں اپنی ہارٹ سرجری کے بعد تیزی سے روبصحت ہیں اور وہیں سے حکومتی امور نمٹانے لگے ہیں جبکہ ان کی ہدایت پر اہم حکومتی شخصیات برطانیہ پہنچ گئیں جہاں آج وزیراعظم کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراطلاعات پرویزرشید، معاون خصوصی طارق فاطمی، اور سیکریٹری فواد حسن فواد لندن پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اہم حکومتی معاملات پر پرویزرشید کو خصوصی ہدایات دیں گے جس کے بعد وزیراطلاعات پیر کی صبح وطن واپس پہنچیں گے جبکہ اجلاس میں وزیر اطلاعات پرویز رشید ٹی او آراز ،الیکشن کمیشن ممبران اور دیگر اہم امور پر وزیر اعظم کو بریفنگ دیں گے،لندن میں قیام کے دوران معاون خصوصی طارق فاطمی وزیراعظم نوازشریف کو موجودہ علاقائی صورتحال، خصوصاً پاک افغان سرحدی تنازع پر بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم چند روزمیں دوبارہ اپنا طبی معائنہ کرائیں گے اور پھر ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق وطن واپسی کا فیصلہ کریں

متعلقہ عنوان :