زمبابوے میں خاتون سے جنسی زیادتی کیس میں ملوث بھارتی کرکٹ ٹیم کے ارکان کے نام سامنے آ گئے

پیر 20 جون 2016 10:10

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جون۔2016ء) زمبابوے میں خاتون سے جنسی زیادتی کیس میں ملوث بھارتی کرکٹ ٹیم کے ارکان کے نام سامنے آ گئے۔ زمبابوے کی مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے دو بھارتی شہریوں کو، جن میں سے ایک کا تعلق اس وقت جاری انڈیا زمبابوے ون ڈے انٹرنیشنل سیریز سے ہے ، زیادتی کے الزامات میں گرفتار کر لیاہے۔ گرفتار شدگان میں سے ایک کا نام کرشنا ستیا نارائن ہے ، جس کا تعلق آئی ٹی ڈبلیو سپورٹس سے ہے جبکہ دوسرے کا نام راج کمار کرشن ہے، جو زمبابوے میں ہی کاروبار کرتا ہے۔

ستیانارائن آئی ٹیم ورکس کے ساتھ بطور مشیر منسلک ہےجو آئی ٹی ڈبیلو سے الحاق شدہ ایک کمپنی ہے۔ زمبابوے کرکٹ کے 11 جون کے پریس ریلیز میں اسے آٹی ٹی ڈبیلو سپورٹس کا شریک بانی کہا گیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس کےمطابق ستیانارائن اور کرشن دونوں میکلس ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے، اسی ہوٹل میں مبینہ زیادتی کا واقعہ ہوا۔اسی ہوٹل میں بھارتی کرکٹ ٹیم ٹھہری ہوئی تھی۔

ویب سائٹ newzimbabwe.com نے اپنی رپورٹ میں زیادتی کے واقعے میں ٹیم کے ایک کرکٹر کوملوث قرار دیا، جسے حکام نے مسترد کر دیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے اس وقت سکون کا سانس لیا جب زیادتی میں ملوث ہونے والے اصل افراد کی شناخت ہوئی۔ اس سے پہلے بھارتی کرکٹ ٹیم ہوٹل میں اور فون کالز کے ذریعے طرح طرح کے سوالوں کا سامنا کرنا پڑا۔جس وقت ٹیم فلم دیکھ کر واپس آئی، انہیں بتایا کہ مسئلہ حل ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :