سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے بیٹے اویس سجاد شاہ کراچی سے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے،اغواء کی اطلاعات

منگل 21 جون 2016 10:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جون۔2016ء)سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس سجاد شاہ کراچی سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں،اویس سجاد شاہ خود بھی ہائیکورٹ کے وکیل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اویس سجاد پیر کی شام گھر سے شاپنگ کیلئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اویس ساجد کلفٹن کراچی کے علاقے میں ایک سپر مارکیٹ کے باہر کھڑے تھے کہ چار نامعلوم افراد انہیں ایک کار میں ڈال کر اغواء کر کے لے گئے ، پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر کراچی سے باہر جانیوالے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور کراچی سے باہر جانیوالی ہر گاڑی کی تلاشی لی جارہی ہے۔