پاک سرزمین پارٹی نے تنظیم سازی کا اعلان کردیا

سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین مصطفی کمال، صدر انیس قائمخانی اور سیکرٹری جنرل رضا ہارون ہونگے

منگل 21 جون 2016 10:10

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جون۔2016ء)پاک سرزمین پارٹی نے اپنی تنظیم سازی کا اعلان کردیا، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین مصطفی کمال صدر انیس قائمخانی اور سیکرٹری جنرل رضا ہارون ہونگے۔پاک سرزمین پارٹی کے ترجمان افتخار عالم نے پارٹی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد مصطفی کمال اور دیگرارکان پاکستان کا دورہ کرینگے۔

سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے سینئر وائس چیئرمین میں انیس ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر صغیر جبکہ پارٹی وائس چیئرمین میں وسیم آفتاب،اشفاق منگی اور افتخار اکبر رندھاوا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پارٹی میں نیشنل کونسل کے لیے بھی ممبران کا اعلان کیا گیا ہے،جس میں دلاور خان،سیف یارخان،محمد حفیظ الدین،آسیہ اسحاق اور دیگر ممبران شامل ہیں۔افتخار عالم نے کہا کہ پاکستان بھر سے لوگ پاک سرزمین پاٹی میں شامل ہورہے ہیں،تمام عہدیداروں کی منتخب مدت4سال ہوگی،پارٹی صدر تمام تنظیمی امور کے ساتھ ساتھ نیشنل کونسل کاسربراہ بھی ہوگا۔

سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی اور نیشنل کمیٹی کے ارکان کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہے گا، اس کے علاوہ یونین کمیٹیاں، میڈیاسیل، خواتین سیل اور دیگر شعبوں کا قیام بھی بتدریج عمل میں لایا جائے گا۔