پاکستان میں ملا اختر منصور پر ڈرون حملہ نے عالمی سطح پر افغانستان میں قیام امن کی کوششوں پر پانی پھیر دیا،امریکی جریدے”وال سٹریٹ جنرل“کی رپورٹ
بدھ 22 جون 2016 10:28
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جون۔2016ء) پاکستان میں ملا اختر منصور پر ڈرون حملہ اور ان کی ہلاکت نے عالمی سطح پر تنازعات کے حل کے لئے کام کرنے والے گروپ پگ واش کی قیام امن کی کوششوں پر پانی پھیر دیا۔امریکی جریدے”وال سٹریٹ جنرل“میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق پگواش کانفرنس آن سائنس اینڈ ورلڈ افیئرزدوحہ میں طالبان کے نمائندوں کے ساتھ قیام امن کی کو ششوں کے لئے مصروف عمل تھی کہ ملا اختر منصور پر ڈرون حملہ کیا گیا اور اس کے نتیجہ میں ان کی جگہ سخت گیر خیالات رکھنے والے طالبان لیڈر کی تقرری ہوئی جس نے حکومتوں کے خلاف حملے بڑھانے کی دھمکیاں دیں ۔
پگواش کے سیکرٹری جنرل پاؤلو کوٹا راموسینو نے کہا ہے کہ طالبان کو مذاکرات سے باہر کرنے کے بجائے ان کو بات چیت میں مشغول رکھنے کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کو یقین ہے کہ ڈرون حملے کے بعد امن مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کے امکانات معدوم ہو چکے ہیں۔وال سٹریٹ جنرل کی رپورٹ میں طالبان کے ایک رابطہ کار جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا کے حوالے سے کہا کہ بدقسمتی سے اس ڈرون حملے نے فضا کو بہت کشیدہ کر دیا ہے اور اعتماد کی فضا کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے،مئی میں قطر میں ہونے والے مذاکرات افغان حکومت کے نمائندوں کے بغیر ہوئے تھے جس میں وال سٹریٹ جنرل کو بھی پگواش نے بطور آبزرور مدعو کیا تھا،اس اجلاس میں طے پایا تھا کہ افغان حکومت اور طالبان کو امن کے لئے ایک ساتھ مذاکرات کی میز پر لے آیا جائے گا،بعد میں پگواش نے افغان حکومت پر ان مزاکرات میں باضابطہ سرکاری سطح پر شامل ہونے کا دباؤ ڈالے بغیر ان کو جنگ بندی کے لئے ایک موقع کہہ کر مذاکرات شامل ہونے کی دعوت بھی دے دی تھی۔
وال سٹریٹ جنرل کے مطابق پگواش نے کئی مہینے لگا کر افغان قبائیلی رہنماؤں،وارلارڈز اور سفارتکاروں کی مشاورت سے افغانستان میں قیام امن کے لئے ایک دستاویز مرتب کی تھی جس کے تحت وہاں سے امریکی فوج کے انخلاء کا ٹائم ٹیبل،طالبان کے نمائندوں کے ساتھ قائم مقام افغان حکومت کا قیام،اور انتخابات جس میں طالبان حصہ دار ہو نگے کا روڈ میپ واضح کیا تھا۔پگواش امن کی کوششیں کرنے والی ایک نوبل انعام یافتہ تنظیم ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 22 جون 2016 کی مزید خبریں
-
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کو عسکریت پسندوں کی رہائی کے لیے ’بارگیننگ چپ‘ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے، پولیس کو شبہ
-
وزیر اعظم کے ایک وفاقی وزیر انہیں خوش دیکھنا نہیں چاہتے، ہر روز ان کیلئے نیا مسئلہ کھڑا کرنا چاہتے ہیں،مولا بخش چانڈیو
-
زینت قتل کیس‘ملزمہ پروین بی بی نے ایک بار پھر عدالت میں اعتراف جرم کرلیا
-
ملک بے یارو مددگار‘ پوری ملکی قیادت لندن ،امریکہ ، دبئی اور بیرون ملک رہ کر ملکی معاملات چلا رہی ہے‘لاہور ہائیکورٹ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیرون ملک سے ملنے والے فنڈز کا جائزہ روکنے کیلئے کیس کی جلد سماعت کرنے کے لئے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی
-
عید الفطر:اسلام آباد میں دہشت گردانہ حملوں کا خدشہ
-
مو با ئل پر دوستی کا بڑ ا انجا م ،گجر ات کی جو اں سا لہ لڑ کی کو لا ہور کے نو جو ان نے دوستو ں کے ہمر اہ اجتما عی زیا دتی کا نشا نہ بنا ڈالا
-
مسلم لیگ(ن) کے سینئر نائب صدر ایوب جتک طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
-
ٹھٹھہ، تحریک انصاف کے مقامی رہنما مصلفی چانڈیو گرفتار
-
وویمنز چیمپئن شپ :پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانی ویمن ٹیم کو شکست
-
دہشتگردی عالمی مسئلہ بن چکا ،اسکے خاتمے کیلئے عالمی سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت ہے،جنرل راحیل شریف
-
سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے بیٹے کا تاحال کچھ پتا نہیں چل سکا
-
پاکستان نے کسی ملک کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے،سر تاج عزیز
-
ملک ایک ماہ سے بغیر وزیراعظم کے چل سکتا ہے تو وزیراعظم کی ضرورت ہی کیا ہے، بلاول بھٹو زرداری
-
افغان مہاجرین کی وطن واپسی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،سرتاج عزیز
-
حیدر آباد فنڈ کیس ، پاکستانی دعویٰ خارج کرنے کی بھارتی اپیل مسترد
-
مارچ 2018ء تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا ،عابد شیرعلی
-
وزیراعظم عیدکی خوشیاں پاکستان میں منائیں گے ،پرویزرشید
-
شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے سیینئر وائس صدر اور جہانگیر ترین سیکرٹری جنرل مقرر
-
پاکستان میں ملا اختر منصور پر ڈرون حملہ نے عالمی سطح پر افغانستان میں قیام امن کی کوششوں پر پانی پھیر دیا،امریکی جریدے”وال سٹریٹ جنرل“کی رپورٹ
-
پشاور،خیبر پختونخوا بجٹ اجلاس ،پی ٹی آئی کے ایم پی اے بابر سلیم اور سینئر صوبائی وزیر شہرام ترکئی کے درمیان اجھگڑا ہاتھا پائی تک پہنچ گیا
-
قومی اسمبلی،عابد شیر علی نے تنزیہ طور پر ٹریکٹر ٹرالی کے الفاظ دوبارہ ادا کردیئے، خورشید شاہ غصے میں آگئے
-
بن لادن گروپ میں ملازمت کرنے والے خیبر پختونخوا کے تین ہزار سے زائد ملازمین سعودی عرب میں پھنس گئے
-
تحریک انصاف نے مفتی عبدالقوی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا
-
مفتی عبدالقوی نے بند کمرے میں میرے ساتھ سگریٹ، کوک اور چائے شیئر کی ، ایک گھونٹ مجھے پلاتے تھے پھر خود پیتے تھے، قندیل بلوچ
-
امریکہ میں پاکستان کے خلاف کچھ نہیں کرر ہا ،پاکستانی حکام کواپنی ناکام پالیسی کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے،حسین حقانی
-
بھارتی فلم اڑتا پنجاب کو پاکستان میں ریلیز کی اجازت مل گئی
-
مصر : جج نے بحیرہ احمر کے دو جزیرے سعودی عرب کو لوٹانے کے حکومتی فیصلے کو منسوخ کر دیا
-
سعودی عرب میں 9چینی باشندوں نے امام مسجد کے روئیے سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا
-
ترکی: عدالت نے شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کو رہا کر دیا
-
اٹلی کے سابق رکن پارلیمنٹ کی بیٹی کا قبول اسلام
-
امریکی سینٹ نے ملک میں آتشیں اسلحہ محدود کرنے کے لیے پیش کی گئی مختلف تجاویز رد کر دی
-
شمالی کوریا کا ممکنہ میزائل تجربہ، جاپانی فوج کو ہائی الرٹ دیدیا گیا
-
قبرص میں جنگلی آگ بے قابو ہوگئیء،دو فائر فائٹر سمیت ہلاک
-
بین الاقوامی عدالت نے کانگو کے سابق نائب صدرکو 18 برس کی قید سزا سنا دی
-
میں اسلام کا سپاہی ہوں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.