بھارتی فلم اڑتا پنجاب کو پاکستان میں ریلیز کی اجازت مل گئی

بدھ 22 جون 2016 10:32

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جون۔2016ء)اڑتا پنجاب کو بھارت میں کافی تنازعات کے بعد ریلیز کی اجازت ملی تھی تاہم پاکستان میں اس پر پابندی کی گئی تھی۔مگر اب پاکستان میں بھی اس فلم کو متعدد مناظر کاٹنے کے بعد ریلیز کرنے کی اجازت مل گئی ہے مگر اسے صرف بالغ افراد ہی دیکھ سکیں۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطبق سنٹرل بورڈ آف فلم سنسرز کے چیئرپرسن مبشر حسن نے بتایا " ہر طرح کے غیرمناسب اور بازاری جملے بشمول گالیاں وغیرہ کو مخصوص مناظر میں میوٹ یا حذف کردیا جائے گا اور فلم کو ' A سرٹیفکیٹ' (بالغوں کو ہی دیکھنے کی اجازت ہوگی) دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا " ایسے مناظر جن میں ڈھکے چھپے الفاظ میں پاکستان، 786، مریم کی سیرت اور ہر طرح کی بدزبانی و الفاظ کو کاٹا، میوٹ یا بیپ کیا جائے گا"۔پاکستان میں فلم کے ریلیز کی تاریخ کا تعین کرنا ابھی باقی ہے۔سندھ سنسر بورڈ جو مرکزی سنسر بورڈ سے الگ خودمختار کام کرتا ہے، نے ابھی فلم کی ریلیز کی اجازت نہیں دی ہے۔

متعلقہ عنوان :