ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری ، اقوام متحدہ کے چارٹر اورعالمی قانون کی ناقابل قبول خلاف ورزی ہے،پاکستان

امجد صابری کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے سیکورٹی اور انٹیلی جنس ادارے مل کر کام کریں، چوہدری نثار چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کی بازیابی کے سلسلے میں کوئی کسرروا نہ رکھی جائے،ڈی جی رینجرز سندھ سے ٹیلیفونک گفتگو

جمعرات 23 جون 2016 10:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جون۔2016ء)وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ امجد صابری کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے سیکورٹی اور انٹیلی جنس ادارے مل کر کام کریں۔ چیف جسٹس سند ھ ہائیکورٹ کے بیٹے کی بازیابی کے سلسلے میں کوئی کسرروا نہ رکھی جائے۔ یہ بات انہوں نے ڈی جی رینجرز سندھ سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہی ۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرز سندھ نے وزیر داخلہ کو چیف جسٹس کے بیٹے کی بازیابی کے حوالے سے جاری کوششوں میں اب تک کی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔

امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ پر بھی وزیرِداخلہ کو بریفنگ دی ۔ اس موقعہ پر وزیرِداخلہ نے اس بات پر زور دیاکہ چیف جسٹس کے بیٹے کی بازیابی کے سلسلے میں کوئی کسرروا نہ رکھی جائے۔ امجد صابری کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ادارے مل کر کام کریں اور جلد از جلد امجد صابری کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔