نیپرا نے کاسا منصوبے کے تحت بجلی خریداری کا معاہدہ کرنے کی منظوری دیدی

جمعرات 23 جون 2016 10:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جون۔2016ء)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے این ٹی ڈی سی کو کاسا منصوبے کے تحت بجلی خریداری کا معاہدہ کرنے اور اس کے ٹیرف کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کاسا منصوبے کے تحت پاکستان، کرغزستان اور تاجکستان سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی خریدے گا جبکہ 300 میگاواٹ بجلی افغانستان کو ملے گی تاہم افغانستان کی ضرورت نہ ہونے پر یہ 300 میگاواٹ بھی پاکستان کو ملیں گے۔نیپرا کے مطابق پاکستان کو کاسا منصوبے سے فی یونٹ بجلی 9.41 سینٹس میں ملے گی اور ٹیرف میں 5.15 سینٹس انرجی چارجز شامل ہوں گے جبکہ 2.91 سینٹس بطور ٹرانسمیشن چارجز افغانستان کے ٹیرف میں شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :