قطر نے پاکستان سے سپر مشتاق طیارے خریدنے کا معاہدہ کر لیا

جمعہ 24 جون 2016 10:44

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جون۔2016ء) قطر نے پاکستان سے سپر مشتاق طیارے خریدنے کا معاہدہ کر لیا ۔ ایئرفورس ٹریننگ اکیڈمی میں استعمال کرے گا پاکستان فضائیہ کے ترجمان کے مطابق قطر اور پاکستان کے درمیان سپرمشتاق طیاروں کی خریداری کا معاہدہ ہو گیا ہے جس کے تحت قطر پاکستان سے سپرمشتاق طیارے خریدے گا ۔

(جاری ہے)

قطر یہ طیارے ایئرفورس ٹریننگ اکیڈمی کے لئے خرید رہا ہے واضح رہے کہ سپر مشتاق طیارے تربیتی مقاصد کے لئے استعمال ہونے والا جدید ترین طیارہ ہے یہ طیارے کامرہ میں تیار کئے جاتے ہیں ۔

جس کی خریداری کے لئے بات چیت دوحہ میں ہونے والے ایئرشو میں بہت سے ممالک نے دلچسپی ظاہر کی تھی ترجمان کے مطابق پاکستان اور قطر کے درمیان معاہدے پر دستخطوں کی تقریب دوحہ میں ہوئی ۔ پاکستان کی طرف سے ایرونا ٹیکل کمپلیکس کے وائس چیئرمین ایئرفورس مارشل ارشد ملک جبکہ قطر کی فضائیہ کی اکیڈمی کے کمانڈر جنرل سلیم حامد نے کی ۔

متعلقہ عنوان :