نیب کی رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب میں 10 ارب کرپشن سکینڈل کی تحقیقات مکمل

تین ر یٹائرڈجرنیلز اور ایک بریگیڈئر سمیت 10 افراد کے خلاف کارروائی کیلئے جی ایچ کیو سے اجازت لے لی گئی

ہفتہ 25 جون 2016 10:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جون۔2016ء) نیب نے رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب میں 10 ارب روپے کی کرپشن سکینڈل کی تحقیقات مکمل کر لی، جبکہ نیب نے تین ر یٹائرڈجرنیلز اور ایک بریگیڈئر سمیت 10 افراد کے خلاف کارروائی کیلئے جی ایچ کیو سے اجازت لے لی، میڈیا رپورٹس کے مطابق این ایل سی اسکینڈل کے بعد نیب کی ریٹائرڈ جرنیلوں کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی سامنے آئی ہے ، 10 ارب روپے کے رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب اسکینڈل کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق نیب نے جی ایچ کیو سے ریٹارڈ اٓفسروں کے خلاف کارروائی کی اجازت لے لی ہے، نیب حکام کے مطابق ملزمان نے لاہور میں ریلوے کی 141ایکڑ زمین قیمت کم کر کے لیکر نجی کمپنی کو لیز پر دے دی جبکہ مقررہ وقت پر ادائیگی نہ کی گئی ،ادھر ریلوے پولیس نے ڈیڑھ ارب روپے کی عدم ادائیگی پر رائل پام کلب کو گزشتہ روز سیل کرکے ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :