مقبوضہ کشمیر،بھارتی فورسزپر مجاہدین کا گھات لگا کرحملہ، 8 اہلکار ہلاک، 22زخمی، دو مجاہدین شہید

علاقے میں تلاشی آپریشن شروع

اتوار 26 جون 2016 10:41

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جون۔2016ء)مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے پانپور میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس پر مجاہدین کے گھات لگا کر کئے گئے ایک حملے میں2 بھارتی اہلکار ہلاک او22 زخمی ہوگئے جبکہ حملے میں دومجاہدین بھی شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مجاہدین نے پانپور کے علاقے نمبلہ بل میں سی آر پی ایف کے قافلے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں آٹھ اہلکار ہلاک او بائیس زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔حملے کے بعد بھارتی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی شروع کردی۔آخری اطلاعات آ نے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔

متعلقہ عنوان :