پام پورہ حملے میں پاکستان ملوث ہے ،پڑوسی ملک بھارت کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے ،بھارتی وزیر داخلہ کا الزام

سی آر پی ایف کی بس پرحملہ کرکے پڑوسی ملک اور دہشتگردوں نے بھارت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی ،سیکورٹی اہلکاروں کی بہادری اورجرات کو سلام پیش کرتا ہوں ، نوجوان ملک کو عدم استحکام کاشکار کرنے والی قوتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں،سی آر پی ایف کی بس پر حملے کا جائزہ لینے کیلئے ٹیم پام پورہ بھجوائی جائے گی ، راجنا تھ سنگھ کا تقریب سے خطاب

پیر 27 جون 2016 10:07

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جون۔2016ء) بھارتی وزیر داخلہ راجنا تھ سنگھ نے مقبوضہ کشمیرمیں فوجی قافلے پر حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پڑوسی ملک بھارت کوغیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہا ہے ،سیکورٹی اہلکاروں کی بہادری اورجرات کو سلام پیش کرتا ہوں ،نوجوان ملک کو عدم استحکام کاشکار کرنے والی قوتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں،سی آر پی ایف کی بس پر حملے کا جائزہ لینے کیلئے ٹیم پام پورہ بھجوائی جائے گی۔

اتوار کو بھارتی میڈیاکے مطابق سکھ بابا بندہ سنگھ بہادرکے 300ویں برسی کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے قافلے پر حملے میں پاکستان کا واضح طور پر حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پڑوسی ملک بھارت کو عدم استحکام کاشکار کرنے کی کوششیں کررہاہے ۔

(جاری ہے)

راجناتھ سنگھ نے بھارتی فوج کی بس پر حملے میں سیکورٹی لیپس کا جائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی پام پورہ بھیجنے کا اعلان کیا اور حملے کے بعد2مسلح افراد کو ما رگرانے پرسیکورٹی اہلکاروں کی تعریف کی ۔

انکا کہنا تھاکہ میں نے ہوم سیکرٹری سے کہا ہے کہ حملے کا جائزہ لینے کیلئے دو رکنی کمیٹی کوپام پورہ بھیجا جائے تاکہ مستقبل میں غلطیوں کو درست کیا جاسکے۔سیکورٹی اہلکاروں کی بہادری اورجرات کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ راجناتھ سنگھ نے کہاکہ بھارتی نوجوان ملک کو عدم استحکام کاشکار کرنے والی قوتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔حملہ کرکے ہمارے پڑوسی ملک اور دہشتگردوں نے بھارت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی ہے

متعلقہ عنوان :