وزیراعظم نواز لندن سے کامیاب اوپن ہارٹ سرجری کے بعد10 جولائی کو پاکستان واپس پہنچ جائیں گے

وزیراعظم نوازشریف وطن واپسی پر مسلم لیگ (ن)کی جانب سے شانداراستقبال کی تیاریاں شروع کر دی گئیں

پیر 27 جون 2016 10:07

لندن،لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جون۔2016ء)وزیراعظم نواز لندن سے کامیاب اوپن ہارٹ سرجری کے بعد10 جولائی کو ْ پاکستان واپس پہنچ جائیں گے۔وزیراعظم نوازشریف وطن واپسی پر مسلم لیگ (ن)کی جانب سے شانداراستقبال کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔تفصلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف پچھلے ماہ لندن میں اپنی اوپن ہارٹ سرجری کے لیے گئے تھے ۔جہاں ان کا 31مئی کو لندن کے مقامی ہسپتال میں ان کاکامیاب اوپن ہارٹ آپریشن ہوا۔

دو روز تک آئی سی یو وارڈ میں رہنے کے بعد کمرے میں شفٹ کردیا گیا ۔جہاں ڈاکٹر وں کی ہدایت کے مطابق آرام کر نے کے ساتھ ہلکی چہل قدمی بھی کرتے رہے اور روبہ صحت ہونے کے بعد ڈاکٹر وں نے ان کا دوبارہ معائنہ کرنے کے بعد انہیں سفر کرنے کی اجازت دے دی۔اور اب وزیراعظم نواز شریف عیدالفطر کے بعد 10جولائی کو شام سات بجے لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ پر اترے گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم پاکستان آمد پر مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک ان کے شاندار استقبال کے لیے تیاریوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف ائرپورٹ سے بڑے کے ساتھ ان کی رہائش گاہ تک لایا جائے گا۔ائرپورٹ سے جاتی امرا تک جگہ جگہ مسلم لیگ کے کارکن ان کا بھرپور استقبال کریں گے۔اس حوالے سے مسلم لیگ ن کا خصوصی اجلاس وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہو گا ۔جس میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ایم این اے اور ایم پی اے کے ہمراہ بعض وفاقی وزراء شریک ہونگے ۔اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے شاندار استقبال کے لیے حکمت عملی طے کی جائے گی۔وزیراعظم نواز شریف تقریبا سواماہ کے بعد وطن واپس آرہے ہیں۔