بھارت پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کررہاہے، دہشتگردی اوربدامنی میں ملوث راکانیٹ کاورک جلد توڑ دیاجائے گا،

کلبھوشن یادیو کے اعترافی بیانات کے بعد تحقیقا ت جاری ہیں،بھارت کی طرف سے پاکستان میں راکے نیٹ ورک کے ذریعے مداخلت کی جارہی ہے،پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے والے عناصر کاجلد خاتمہ کیاجائے گا،سوات آپریشن کے بعد علاقے میں امن قائم ہوچکا ہے مگرفوج کی موجودگی ضروری ہے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کو سیکرٹری دفاع کی بریفنگ کمیٹی نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی ترمیمی بل2016 کی منظوری دیدی

منگل 28 جون 2016 10:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جون۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی ترمیمی بل2016 کی منظوری دیدی اجلاس میں سیکرٹری دفاع نے کمیٹی کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کررہاہے ملک میں دہشتگردی اوربدامنی میں ملوث راکانیٹ کاورک جلد توڑ دیاجائے گا،بھارتی راایجنٹ کلبھوشن یادیو کے اعترافی بیانات کے بعد تحقیقا ت جاری ہیں۔

بھارت کی طرف سے پاکستان میں راکے نیٹ ورک کے ذریعے مداخلت کی جارہی ہے۔پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے والے عناصر کاجلد خاتمہ کیاجائے گا۔ سوات آپریشن کے بعد علاقے میں امن قائم ہوچکا ہے مگرفوج کی موجودگی ضروری ہے۔سوات کنٹونمنٹ بورڈ کے لئے شانگلہ ،خوازہ خیلہ اورکانجو میں زمین کے لئے کوئی دباؤنہیں ڈالا جارہاہے۔

(جاری ہے)

جس پر اراکین کمیٹی کے تحفظات پر چیئرمین خوازہ خیلہ میں زمین کی خریداری کو مقامی لوگوں کی رضامندی سے مشروط کردیا۔

اجلاس میں پاک افغان طورخم بارڈر پر حالیہ کشیدگی سے متعلق ایڈیشنل سیکرٹری دفاع ایڈمرل مختارخان نے کمیٹی کوبتایا کہ افغانستان نے کبھی بھی مستقل عمارت کو تسلیم نہیں کیا۔چمن میں پاکستان نے گیٹ تعمیر کیامگر افغان شہری اس کواستعمال نہیں کرتے۔ان کاکہناتھا کہ پاک افغان بارڈر پر پرانا گیٹ گرادیاگیا ہے۔افغان حکام نے پہلے گیٹ کی حمایت اوربعد میں مخالفت کردی۔

اجلاس میں رکن کمیٹی شیریں مزاری کاکہناتھا کہ امریکہ کی پاکستان کے خلاف بیان بازی اور بھارت کی جانب سے پٹھان کوٹ معاملے کو بارباراٹھانے کے باوجود ہماری جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آرہا۔ہمااعتبار کرتے رہیں گے اورریمنڈ ڈیوس کی طرح کلبھوش یادیوکوبھی چھوڑدیاجائے گااورہمیں پتہ بھی نہیں چلے گا،کمیٹی اجلاس میں شہید میجر جواد چنگیزی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ میجر جواد شہید کاخون رائیگاں نہیں جانا چاہئے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کااجلاس چیئرمین شیخ روحیل اصغر کی صدارت میں ہوا ،اجلاس میں سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)عالم خٹک نے کمیٹی کو بتایا کہ شانگلہ، خوازہ خیل اور کانجو میں زمین کے لئے کوئی دبا ؤنہیں ڈالا جارہا،سوات آپریشن کے بعد کافی حد تک امن آچکا ہے مگر فوج کی موجودگی ضروری ہے،آرمی نے وہاں کی عوام کومتبادل ہسپتال بنا کر دیا،قبضے کا تاثر غلط ہے ،انہوں نے طورخم کشیدگی پر کمیٹی کو آگاہ کیا کہ بھارت کی طرف سے پاکستان میں نیٹ ورک کے زریعے مداخلت کی جا رہی ہے،ہمیں ان کی نشاندہی کرنی ہے جو پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کے لئے بھارت سے آتے ہیں،محمود خان اچکزئی نے کہا کہ وہاں کوئی بھی شخص فوجی چھانی کے لئے زمین دینے کو تیار نہیں سکول کالجز اور ہسپتالوں کی زمین پرکنٹونمنٹ بورڈ بنایا جا رہاہے ،سوات کی عوام نے فوج کے ساتھ دہشتگردوں کو بھگانے میں مدد کی ،شفقت محمود نے کہا کہ سوات میں قیام امن کے لئے کوششیں جاری رکھناصوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے مگر فوج بھی ضروری ہے،لوگوں کو بے دخل کر کے کنٹونمنٹ بورڈ نہ بنایا جائے،مقامی آبادی کے ساتھ مل کر اس پر کام کیا جائے،بھارت کے خلاف جو ثبوت اقوام متحدہ کو دئیے گئے پاکستانی عوام کے سامنے رکھا جائے ، بھارت کے خلاف جو ثبوت اقوام متحدہ کو دیئے گئے سامنے لائے جائیں، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت کی زمہ داری ہے کہ کنٹونمنٹ کے لئے متبادل جگہ فراہم کرے،شیری مزاری نے کہا کہ آرمی نے سکول کالجز پر جو قبضہ کیا ہے وہ مقامی آبادی کو واپس کریں،سوات میں چھاؤنی کے قیام سے قبل وہاں کے لوگوں سے رائے لی جائے،جب لوگ مطمئن نہیں اور وہ اپنی زمین نہیں بیچنا چاہتے تو کیوں دباو ڈالا جا رہا ہے ہر ملک کا ایٹمی پروگرام خفیہ ہوتاہے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو بھی خفیہ ہونا چاہئے،امریکہ پاکستان کے خلاف بیان بازی کر رہا ہے اور پاکستان کی طرف سے کو ئی جواب نہیں دیا جا رہا ہے ،پاکستان کی طرف سے کو ئی معاملہ نہیں اٹھا جا رہا، امریکہ پاکستان کے خلاف بیان بازی کر رہا ہے اور کوئی جواب نہیں دیا جارہا،بھارت بار بار پٹھان کوٹ معاملے کو اٹھا رہا ہے ،ریمنڈ ڈیوس کو چھوڑ دیا کلبھوشن یادیو کو بھی جاتی عمرہ والے چھوڑ دینگے ،کمیٹی نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی ترمیمی بل 2016متفقہ طور پر منظور کر لیا کمیٹی رکن کشورزہرا نے کہا کہ پارلیمنٹ کی موجودگی میں آرڈیننس کی ضرورت کیو ں پڑی، سردار شفقت حیات خان 69مشن افغانستان میں موجود ہیں جو صرف پاکستا ن میں بد امنی پھیلانے کے لئے سرگرم ہیں،بھارت بغیر جنگ کے پاکستان کمزور کرنا چاہتاہے، اسفن یاربھنڈارا نے کہا کہ ہمیں بھارت کو اسکی بازاری زبان میں جواب نہیں دینا چاہئے،،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی میں واضح تبدیلی آئی ہے ،پاکستان ڈیفنسیو نہیں، کھلم کھلا بھارت کی مداخلت کو دنیا کے سامنے لایا، وزارت دفاع حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ افغان حکومت نے پہلے نئے گیٹ کی حمایت بعد میں مخالفت کی13 جون کو حملے میں میجر جواد شہید اور 9 سویلین زخمی ہوئے ،فورسز کی جوابی کارروائی میں دوسری جانب بھی کافی نقصان ہوا ۔