جیو انٹرٹینمینٹ پر عامر لیاقت کا پروگرام "انعام گھر" تین دن کے لیے بند
پیمرا نے پابندی سیکشن 27کے تحت لگا ئی، اطلاق منگل سے جمعرات تک ہو گا، خلاف ورزی کی صورت میں چینل بند کر دیا جائے گا
منگل 28 جون 2016 10:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جون۔2016ء)پیمرا شکایات کونسل سندھ کا 34واں اجلاس پروفیسر انعام باری کی زیر صدارت پیمرا ریجنل آفس کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جیو انٹرٹینمینٹ کے پروگرام " انعام گھر" کو جاری کردہ اظہارِ وجوہ نوٹس مورخہ 14 جون 2016ء کی سماعت کی گئی۔ مذکورہ نوٹس مورخہ 06جون 2016ء کو جیو انٹرٹینمینٹ کے پروگرام میں ایک لڑکی کی پنکھے سے لٹک کر خود کشی کے مناظر دکھانے اور ایک مہمان کی محض انعام جیتنے کے لالچ میں گالی نکالنے، جو کہ براہِ راست نشر ہوئی، پر جاری ہوا۔
میٹنگ میں جیو انٹرٹینمینٹ کے اس میزبان ، عامر لیاقت حسین ،کے پروگرام مورخہ 25 جون 2016ء کو ایک خاتون کالر کی نا مناسب گفتگو آن ایئر جانے کا وڈیو کلپ بھی کونسل ممبران نے دیکھا ۔(جاری ہے)
ایک کونسل ممبر نے میزبان کی ایک کھمبے کے ساتھ لپٹ کر گانا سننے کی ویڈیو کی تفصیلات باقی ممبران سے شیئر کی۔جیو انٹرٹینمینٹ کے نمائندہ نے کونسل سے استدعا کی کہ چینل کو اس پروگرام کے بارے میں موصول شدہ سیکڑوں شکایات پر تفصیلی جواب جمع کرانے کے لیے پندرہ دن کا ٹائم دیا جائے۔
کونسل نے چینل کا موقف سنتے ہوئے تاکید کی کہ عید کی چھٹیوں کے بعد تیسرے دن تک جواب دائر کر دیا جائے ۔ عوامی شکایات پر جیو انٹرٹینمینٹ کا جواب موصول ہونے پر مزید کاروائی کی جائے گی۔ تاہم ابتدائی طور پر کوڈ آف کنڈکٹ کی مسلسل خلاف ورزی پر جیو انٹرٹینمینٹ کا موقف سننے کے بعد ،کونسل آف کمپلینٹس نے "انعام گھر" کی نشریات کو28جون 2016ء سے 30 جون 2016ء تک 3دن کے لیے معطل کرنے کی سفارش کی اور چینل کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس قسم کے غیر پیشہ وارانہ عمل جن کے باعث ناظرین کی دل آزاری ہوئی پر اَن ایئر معذرت نشر کریں۔ یہ معذرت پروگرام کے میزبان عامر لیاقت حسین واضح طور پر یکم جولائی2016ء کو پروگرام کے آغاز پر خود ناظرین سے کریں گے اور آئندہ کوڈآف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائیں گے حکم عدولی یا معذرت نہ کرنے کی صورت میں پروگرام کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا جائے گا۔لہٰذا کونسل کی سفارشات پر مجاز اتھارٹی نے سیکشن 27 کے تحت جیو انٹرٹینمینٹ کو ہدایت کر دی ہے کہ " انعام گھر " پروگرام کو 28 جون 2016ء سے 30 جون 2016ء تک نشر نہ کیا جائے اور یکم جولائی کو پروگرام کے شروع میں عامر لیاقت حسین کو معافی نشر کرنے کا پابند کیا جائے عدم تعمیل کی صورت میں پیمرا قوانین کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں تمام ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔کونسل نے چینل کی انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ وہ پروگرام کے میزبان کو پروگراموں کے معیار اور سماجی، معاشرتی و مذہبی اقدار کی پاسداری کا پابند بنائیں تاکہ ناظرین تک معیاری اور صاف ستھری تفریح باہم پہنچائی جا سکے۔ کونسل نے پاک فوج کی یونیفارم کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کرنے کو آئی ایس پی آ ر کی اجازت اور پیمرا کو مطلع کرنے سے مشروط کیا۔ اجلاس میں فرہاد زیدی ، محترمہ حوری نورانی ، محترمہ انجم آراممبران کونسل اور اشفاق جمانی (آر جی ایم /سیکرٹری کونسل) بھی موجود تھے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
منگل 28 جون 2016 کی مزید خبریں
-
پاکستان ریلوے کا 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ٹرین کا کامیاب تجربہ
-
آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت ( ن ) لیگ اور پیپلزپارٹی کی ،مسلم کانفرنس اور تحریک انصاف اپوزیشن میں ہونگی
-
مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک ،نجف عباس سیال نے تردید کردی
-
کوئٹہ میں مون سون کی پہلی طوفانی بارش و ژالہ باری نے تباہی مچا دی ، دو بچے جاں بحق ،10 افراد زخمی
-
اسٹیٹ بینک کا بینکوں کی مجوزہ طویل چھٹیوں کا نوٹس
-
وزارت پانی و بجلی اور سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی کے الیکٹرک کے من مانے فیصلوں کے آگے بے بس
-
موسم کی پیشن گوئی کے لیے استعمال ہونیوالے ٹیکنیکل آلات اور ریڈار زائد المعیادہونے کا انکشاف
-
لیہ پولیس کا انوکھا کارنامہ، مردے پولیس پر تشدد اور ڈکیتیاں کرنے لگے
-
ملتان کی مقامی عدالت میں قندیل بلوچ کے خلاف نام کے ساتھ بلوچ لکھنے پر دعویٰ دائر
-
دہشتگرد قوم میں مایوسی پھیلانا چاہتے ہیں،چودھری نثار
-
سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی مشاورت سے خارجہ پالیسی بنارہے ہیں،سرتاج عزیز
-
الیکشن کمیشن کے نامکمل ہونے کی وجہ سے وزیر اعظم کے خلاف ریفرنسز پر کوئی کاروائی نہیں کی جا سکتی ہے ،بابر یعقوب ملک
-
وفاق کاانسداددہشتگردی ترمیمی ایکٹ اورتحفظ پاکستان ایکٹ میں2سال کی توسیع کافیصلہ ،سمری وزیراعظم کوارسال
-
بھارت پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کررہاہے، دہشتگردی اوربدامنی میں ملوث راکانیٹ کاورک جلد توڑ دیاجائے گا،
-
امجد صابری کے قتل کی تحقیقات، رینجرز کے تفتیشی ونگ کا گھر کا دورہ
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کا 11واں جائزہ مکمل کر لیا
-
الیکشن کمیشن کا یکم اگست سے 15 اگست تک انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا فیصلہ
-
جیو انٹرٹینمینٹ پر عامر لیاقت کا پروگرام "انعام گھر" تین دن کے لیے بند
-
برطانوی ریفرنڈم کے باوجود جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان کی برطانیہ کو برآمدا ت متاثر نہیں ہوں گی ٗوزیر تجارت خرم دستگیر
-
عمران خان کی پارٹی کارکنوں کو عید کے بعد حکومت مخالف احتجاج کے لئے تیار رہنے کی ہدایت
-
”امریکہ کو پاکستان سے معافی منگوائی“
-
آئی جی موٹر ویز کے 5 خفیہ بنک اکاؤنٹس کا انکشاف
-
ڈیوڈ کیمرون کی جگہ نئے وزیراعظم کا انتخاب 2 ستمبر تک کر لیا جائے گا،کنزرویٹیو پارٹی
-
وزیر خزانہ ارون جیٹلی چین کا دورہ درمیان میں ہی چھوڑ کر بھارت واپس لوٹ آئے
-
بانکی مون کی عالمی برادری سے فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کو ختم کروانے کے لیے مدد گار ثابت ہونے کی اپیل
-
اسرائیل ترکی کو غزہ جانے والے امدادی بحری قافلے کے خلاف کمانڈو ایکشن پر 20 ملین ڈالرز بطور زر تلافی ادا کرے گا، معاہدہ طے،دستخط(آج)ہوں گے
-
برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی تک اس کے ساتھ مستقبل کے تعلقات حوالے کوئی بات چیت نہیں ہوگی،جرمنی
-
رجب طیب اردوغان نے روس کا جنگی طیارہ مار گرانے پر روس سے معافی مانگ لی
-
برطانیہ کا یورپین یونین سے انخلاء ، نوجوان نسل ریفرنڈم کی افادیت سے لا علم تھی
-
مشہور بھارتی ٹی وی اداکارہ ”کم کم“ کا 4 سال بعد انڈسٹری میں واپس کا فیصلہ
-
زیادتی کا شکار لڑکی نے سلمان خان پر 10 کروڑ روپے کا ہرجانہ دائر کردیا
-
بنگلہ دیش میں مذہبی گروہوں کے درمیان بین المذہبی ہم آہنگی کی بہترین مثال، بدھ عبادت گاہ میں افطار کا اہتمام
-
کویت، دہشتگردی کا نشانہ بننے والی مسجد”امام صادق“ کو عبادت کیلئے ایک سال بعد دوبارہ کھول دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.