کراچی، امجد صابری کے قتل کی تحقیقات کیلئے پولیس کا جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

سلیم چندا کے بیان کی سچائی جاننے کیلئے پہلی بار وائس اسٹریس اینالائزر سافٹ وئیر کا استعمال سندھ پولیس کو وائس اسٹریس اینالائیزر گزشتہ سال دیا گیا تھا

بدھ 29 جون 2016 10:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جون۔2016ء) معروف قوال امجد صابری کے قتل کی تحقیقات کیلئے پولیس جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے۔ واقعہ کے عینی شاہد سلیم چندا کے بیان کی سچائی جاننے کیلئے پہلی بار وائس اسٹریس اینالائزر سافٹ وئیر کا استعمال کرتے ہوئے سلیم چندا کے بیان کو ریکارڈ کیا گیا۔وائس اسٹریس اینالائزر نامی سافٹ ویئر کی مدد سے انسان کی آواز کی فریکونسی میں معمولی سی تبدیلی سے جھوٹ کو پکڑنا آسان ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ پولیس کو وائس اسٹریس اینالائیزر گزشتہ سال دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ماہر ڈاکٹر اور تفتیشی افسران کی موجودگی میں سافٹ ویئر کے ذریعے سلیم چندا کا اسٹریس ٹیسٹ لیا گیا۔ اس دوران سلیم چندا کے دل کی دھڑکن اور آواز کی لرزش کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق سلیم چندا اپنے سابقہ بیان پر قائم ہے اور بیان کے دوران سلیم چندا کی آواز میں معمولی فرق محسوس کیا گیا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق پولیس افسران کی موجودگی اور دباوٴ کی وجہ سے آواز میں لرزش آسکتی ہے، اسی لئے ایک بار پھر سلیم چندا کا بیان وائس اسٹریس اینالائیزر کے ذریعے ریکارڈ کیا جائے گا۔