افغان سفیر کی عمران خان سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور،پاک افغان بارڈر پر کشیدگی پر تبادلہ خیال

بدھ 29 جون 2016 10:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جون۔2016ء) افغانستان کے پاکستان میں متعین سفیر نے گزشتہ روزچیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے طابق افغانستان کے سفیر ڈاکٹر عمر زخیلوال نے عمران خان سے تفصیلی ملاقات کی جس میں گزشتہ دنوں میں ہونے والی پاک افغان بارڈر کشیدگی کے ساتھ ساتھ مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے ہمسایہ ممالک سے برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان ہمارا برادر ملک ہے اورہم اپنے برادر ملک سے اچھے تعلقات کے حامی ہیں۔

متعلقہ عنوان :