وفاقی حکومت نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کا امکان مسترد

پٹرول و ڈیزل کی موجودہ قیمتیں اگلے ماہ بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ

جمعرات 30 جون 2016 10:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جون۔2016ء) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان مسترد کر دیاہے اور فیصلہ کیا ہے کہ پٹرول و ڈیزل کی موجودہ قیمتیں اگلے ماہ بھی برقرار رکھی جائیں گی ۔ اوگرا نے عالمی مارکیٹ کو مدنطر رکھتے ہوئے 8 فیصد قیمتوں میں کمی کی سفارش کی تھی ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ سیاسی صورت حال اور عید کی آمد آمد کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں اگلے ماہ بھی برقرار رکھی جائیں گی ۔

اس حوالے سے وزیر اعظم آفس نے وزارت خزانہ کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں قتمتوں کا برقرار رکھنے بارے باضابطہ اعلان کل وزیر خزانہ دیں گے حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال کے پیش نظر موجودہ حکومت قیمتوں میں اضافہ کے اثرات برداشت کرنے کی متحمل نہیں ہو سکتی حکومت قیمتوں کو برقرار رکھے گی اور اضافے کا امکان مسترد کر دیا ہے ۔