جعلی اور دوہرے شناختی کارڈ کے حامل افراد کی تصدیق: بیرون ممالک جانیوالے پھنس گئے

جمعرات 30 جون 2016 10:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جون۔2016ء) جعلی اور دوہرے شناختی کارڈز کے حامل بیرون ممالک جانے والے افراد پھنس کر رہ گئے ، واپسی پر گرفتاری کے ڈر کی وجہ سے اپنوں سے دور ہوکر رہ گئے ۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے افغانیوں کی مزید میزبانی سے انکار کے بعد پاکستان میں مقیم افغان شہریوں میں بھی کھلبلی مچ گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یکم جولائی سے ملک بھر میں تمام شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کا عمل شروع ہونے جارہا ہے جس کے سلسلے میں جعلی اور دوہرے شناختی کارڈز کے حامل افراد کیخلاف سخت کارروائیوں کا بھی عندیہ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ جعلی اور دوہرے شناختی کارڈز کے حامل افراد جو بیرون ممالک جا چکے ہیں وہ بیرون ممالک میں ہی پھنس کر رہ گئے ہیں بیرون ممالک میں جانے والے تمام افراد کی نادرا کی جانب سے تصدیق کے عمل میں جعلی یا دوہرے شناختی کارڈ کا حامل ہونے پر ان کے نام شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردیا جائے گا جس کی وجہ سے وہ اول تو پاکستان کیلئے دوبارہ سفر ہی نہ کرپائینگے اور اگر واپس آبھی گئے تو ائرپورٹ پر ہی گرفتاری عمل میں لائی جاسکتی ہے جعلی یا دوہرے شناختی کارڈ پر بیرون ممالک جانے والے افراد پھنس کر رہ گئے ہیں وہیں اپنوں سے دور ہوکر بھی رہ گئے ہیں اس کے علاوہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے افغان مہاجرین کی مزید میزبانی سے انکار کے بعد پاکستان میں مقیم افغانی اور پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بیرون ممالک جانے والے افغان شہری بھی پریشانی میں مبتلا ہوکر رہ گئے ہیں افغان مہاجرین کی ایک بڑی تعداد پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے ذریعے بیرون ممالک میں مقیم ہیں جن کے اپنے عزیز واقارب پاکستان میں مقیم ہیں ایسی صورتحال میں بیرون ملک افغانی پاکستانی واپس نہیں کرسکتے اور خیبر پختونخوا حکومت نے بھی افغان مہاجرین کو صوبے سے بے دخل کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کرنا شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے افغان مہاجرین اپنے کیمپوں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بھی خیبر پختونخوا میں جاری ہے جس میں سینکڑوں افراد کی گرفتار بھی کی گئیں ہیں