جس حکومت کا وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نہ ہو ایسی حکومت کو نہیں مانتے ،بلاول بھٹو زرداری

وزیر اعظم کے دستخط کے بغیر بجٹ کی آئینی حیثیت نہیں کشمیر میں(ن) لیگ کامیاب ہوئی تو کشمیر دشمن پالیسی جیت جائے گی، افطار پارٹی کی تقریب سے خطاب

جمعہ 1 جولائی 2016 10:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1جولائی۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جس حکومت کا وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نہ ہو ایسی حکومت کو نہیں مانتے ۔ وزیر اعظم کے دستخط کے بغیر بجٹ کی آئینی حیثیت نہیں کشمیر میں(ن) لیگ کامیاب ہوئی تو کشمیر دشمن پالیسی جیت جائے گی جمعرات کے روز کراچی میں افطار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھاری مینڈیٹ رکھنے والے وزیر اعظم ایک ماہ سے ملک سے باہر ہیں اور خود ساختہ جلاوطنی گزار رہے ہیں ملک میں نہ کوئی وزیر اعظم ہے اور نہ ہی وزیر خارجہ ہے ہم ایسی حکومت کو نہیں مانتے جس کا وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نہ ہو انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ملک سے باہر ہیں اور بجٹ منظور ہو رہا ہے وزیر اعظم کے دستخط کے بغیر بجٹ کی آئینی حیثیت کیا ہو گی جس ملک کا وزیر خارجہ نہ ہو وہاں خارجہ پالیسی کیسے بن سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے انتخابات اسٹرٹیک حیثیت رکھتے ہیں ہر بار وفاقی حکومت کشمیر میں حکومت بناتی ہے اس بار ایسا نہیں ہونے دیں گے اس بار پیپلزپارٹی کشمیر میں حکومت بنائے گی انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام نواز شریف کی مودی دوست پالیسی کو نہیں مانتے ۔ (ن) لیگ کامیاب ہوئی تو کشمیر میں کشمیر دشمی پالیسی جیت جائے گی بلاول بھٹو نے تخت رائیونڈ کو مودی کے یار کو ایک دھکا اور دو کے نعرے بھی لگائے ۔