بھارت اپنے ہتھیاروں میں اضافہ کرے گا تو پاکستان خاموش نہیں رہے گا،سرتاج عزیز

پاک امریکہ تعلقات کشیدہ نہیں اختلافات ضرور ہیں،غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو

ہفتہ 2 جولائی 2016 09:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جولائی۔2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت اپنے ہتھیاروں میں اضافہ کرے گا تو پاکستان خاموش نہیں رہے گا ،پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کشیدہ نہیں اختلافات ضرور ہیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف گزشتہ تین میں پاک فوج نے بہت بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں ہمیں دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن انداز میں آگے بڑھنا ہے پاک فوج نے دہشتگردی کیخلاف بلاامتیاز آپریشن شروع کیا ان کے دیرپا اثرات مرتب ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ کے درمیان تعلقات کشیدہ نہیں بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان کچھ اختلافات ضرور ہے یہ کوئی بڑا تنازعہ نہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے جوہری و دیگر ہتھیاروں میں اضافے کی مخالفت کرے گا بھارت اپنے جوہری اور دیگر ہتھیاروں میں اضافہ کرے گا تو پاکستان خاموش تماشائی نہیں بیٹھے گا اپنے دفاع کیلئے جو ممکن ہوا کرینگے

متعلقہ عنوان :