رہائی کے منتظر پاکستانی قیدیوں کی قومیت کی تصدیق کے منتظر ہیں،بھارت

قیدیوں اور ماہی گیروں کے تبادلوں سمیت انسانی معاملات، پر پاکستان کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر بات جاری ہے، وزارت خارجہ

اتوار 3 جولائی 2016 11:52

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جولائی۔2016ء)بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی قید میں رہائی کے منتظر پاکستانی قیدیوں کی قومیت کی تصدیق کے منتظر ہیں،جبکہ پاکستان میں قید بھارتی قیدیوں تک قونصلر رسائی کیلئے معلومات ملنے کا انتظار ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزارت خا رجہ کے مطابق بھارت کی جانب سے قیدیوں اور ماہی گیروں کے تبادلوں سمیت انسانی معاملات، پر پاکستان کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر بات جاری ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ رہائی کے منتظر پاکستانی قیدیوں کی قومیت کی تصدیق اور پاکستان میں قید بھارتی قیدیوں تک قونصلر رسائی کیلئے معلومات ملنے کا انتظار ہے۔21 مئی 2008 کوپاکستان اور بھارت کے مابین قونصلر رسائی معاہدہ کے تحت دونوں ملکوں میں سال میں دو مرتبہ قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :