ماں کی ممتا سے محروم معصوم عبداللہ عید ایدھی سنٹر میں منائے گا

اتوار 3 جولائی 2016 11:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جولائی۔2016ء)ماں کی ممتا سے محروم معصوم عبداللہ اس بار عید اپنے گھر والوں کے ساتھ نہیں منا سکے گا۔یہ عید اس کی ایدھی سنٹر میں گزرے گی۔تفصیلات کے مطابق ننھے عبداللہ کی اپنے والد چودھری اقبال سے دوسری ملاقات ہوئی لیکن عبداللہ اس دوران بھی اپنے والد سے مانوس نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق عدالت میں سماعت کے دوران چودھری اقبال نے عبداللہ کو گود میں اٹھانے کی کوشش کی لیکن عبداللہ نے ان کے پاس جانے کے بجائے رونا شرو ع کردیا جس پر خود چودھری اقبال بھی بوکھلا گئے اور ادھر ادھر دیکھنے لگے۔

خیال رہے کہ عبداللہ کی والدہ جو کہ اپنے شوہر سے الگ رہ رہی تھیں کو کچھ عرصہ قبل قتل کیا گیا تھا جبکہ ایک شخص جو مبینہ طور پر اس کے قتل میں ملوث قرار دیا جاتا ہے عبداللہ کو ایدھی سنٹر چھوڑ گیا تھا۔حلیمہ کے قتل اور عبداللہ کی ایدھی سنٹر میں حوالگی سے متعلق خبریں منظر عام پر آئیں تو عبداللہ کے والد ہونے کے دعویدار چوھری اقبال اپنے بچے کی حوالگی کیلئے کراچی پہنچ گئے۔عدالت نے بچے کے والد سے مانوس ہونے کیلئے ایک ماہ میں دو بار ملاقا ت کا حکم د ے رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :