متحدہ عرب امارات میں عید الفطر 6 جولائی بروز بدھ منانے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا

منگل 5 جولائی 2016 10:55

جدہ/دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جولائی۔2016ء) متحدہ عرب امارات میں عید الفطر 6 جولائی بروز بدھ منانے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی رویت الہلال کمیٹی نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ (آج) منگل رمضان المبارک کا آخری روزہ ہوگا اور عید الفطر بدھ کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے سربراہ سلطان بن سعید البیدی جو کہ وزیر انصاب بھی ہیں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہجری سال 1437 کے رمضان کا آخری روزہ 5 جولائی منگل کو ہوگا جبکہ یکم شوال 6 جولائی کو ہوگی۔ متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کیلئے نجی سطح پر 4 روز کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے جو 6 جولائی سے 9 جولائی تک ہونگی جبکہ سرکاری ملازمین 3 جولائی سے عید کی چھٹیوں کا آغاز کر چکے ہیں جو 9 جولائی کو ختم ہونگی۔

متعلقہ عنوان :