اسحاق ڈار کا قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ

لیکشن کمیشن کے ممبران کا تقرر45دن میں کرنے پر اتفاق ،عید کے بعد ناموں کی فہرستوں کا تبادلہ ہو گا

منگل 5 جولائی 2016 11:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جولائی۔2016ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ الیکشن کمیشن کے ممبران کا تقرر45دن میں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ عید کے بعد ناموں کی فہرستوں کا تبادلہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے خورشید شاہ کو فون کر کے وزیراعظم کی جانب سے الیکشن کمیشن کے لئے تجویز کردہ ناموں سے آگاہ کیا ۔ خورشید شاہ نے انہیں کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے ناموں کی فہرست11جولائی تک تیار کر لی جائے گی جو حکومت کو دی جائے گی۔ دونوں رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے ممبران کا تقرر45دنوں میں کرنے پر اتفاق کیا حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے ناموں کی فہرست کا تبادلہ 11جولائی کے بعد کیا جائے گا۔